علم و ہنر پروگرام
شراکت دار مدارس کی طالبات
[ 01 ]شعبے کا تعارف
ہماری معلمہ دوسرے مدارس کے اندر، انہی کے نام اور نگرانی میں کمپیوٹر کا ہنر سکھاتی ہیں، اور آخر میں مشترکہ سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
بہت سے مدارس چاہتے ہیں کہ ان کی طالبات کمپیوٹر سیکھیں، مگر ان کے پاس سامان یا معلمہ نہیں ہوتی۔ ہم خود ان کے پاس جاتے ہیں: شعبہ مدرسے کے نام سے قائم ہوتا ہے، اوقات اور نصاب مہتمم صاحب کے مشورے سے طے ہوتے ہیں، اور آغاز ایک دن کی ڈیمو کلاس سے ہوتا ہے۔
[ 02 ]طلبہ کیا کرتے ہیں
نصاب پڑھیںعلم و ہنر پروگرام: مدارس کے لیے نصاب
- پہلا مرحلہ: ایم ایس آفس · دوسرا: گرافکس اور آٹومیشن · تیسرا: ڈیجیٹل مارکیٹنگ
- ایک بیچ میں ۵ سے ۷ طالبات، ۶ تا ۸ ہفتے
- مدرسے کی ایک معلمہ کی تربیت، تاکہ شعبہ آگے چلتا رہے
- مدرسے اور نوری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا مشترکہ سرٹیفکیٹ
[ 03 ]تصاویر
اس شعبے کی تصاویر جلد شامل کی جائیں گی۔
